دوکاندار کے قتل کے مقدمہ ملوث ایک ملزم کو سزائے موت ،ایک بری
گوجرخان (نامہ نگار)گوجرخان سکھو روڈ پر دوکاندار کے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا گیا ایک ملزم کو سزائے موت تین لاکھ روپے جرمانہ ایک ملزم کو بری کر دیا گیا مدعی مقدمہ کی طرف سے کیس کی پیروی معروف قانون دان راجہ تنویر اخترنے کی تفصیلا ت کے مطابق 6/6/2014 کو آصف جاوید نے تھانہ گوجرخان میں ایف آئی آر درج کرائی تھی کہ اس کے بھائی بلال جاوید اور عمر جاوید رات ساڑھے آٹھ بجے دوکان پر موجود تھے منصور احمد اور صغیر نے فائرنگ کر کے بلال جاوید کو قتل اور عمر جاوید کو زخمی کر دیا تھا جس کا مقدمہ ایڈیشنل سیشن جج خواجہ طارق رشید کی عدالت میں زیر سماعت تھا۔