ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی چکوال کا اجلاس،17 ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا
چکوال( نامہ نگار) ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ایم پی اے خوشاب محمد وارث کلو کے زیر صدارت ترقیاتی سکیموں کے جائزہ کے سلسلہ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر چکوال ڈاکٹر عمر جہانگیر کے علاوہ چیئرمین ضلع کونسل ملک طارق ڈھلی، وائس چیئرمین ضلع کونسل،سی ای او ایجوکیشن، سی ای او ہیلتھ، مسلم لیگی رہنما نعیم اصغر اعوان اور ضلعی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں17 ترقیاتی سکیموں کے متعلق تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ترقیاتی سکیمیں پر کام تقریباً 80فیصد مکمل ہو چکا ہے اور باقی ماندہ کام کو مارچ2018سے پہلے پہلے مکمل کرنے کی ایم پی اے وارث کلو نے ہدایات جاری کیں۔