تحصیل گوجرخا ن کے ساتھ حکمران بہت زیادتی کر چکے ہیں
گوجرخان (نامہ نگار)پی پی پی راولپنڈی ڈویژن کے رہنما و روحانی تحریک کے بانی عبدالرحمن مرزا روحانی تحریک کے دیگر قائدین سید شبر عباس باقری سید شجر عباس سید کفایت حسین شاہ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ارشد انجم ایڈووکیٹ اور محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل گوجرخا ن کے ساتھ حکمران بہت زیادتی کر چکے اب مزید ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی گوجرخان کے باسی ضلع بنانے کیلئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں ہم حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گوجرخان کو فی الفور ضلع کا درجہ دیا جائے مندرہ دولتالہ اور بیول کو تحصیل کا درجہ دیا جائے اور گوجرخان سے ہونے والی ناانصافیوں کا ازالہ کیا جائے پوٹھوہار یونیورسٹی بھی گوجرخان کا حق ہے دیگر معاملات میں بھی تحصیل گوجرخان کے عوام سے بہت ناانصافی ہوچکی اب خاموشی نہیں ہوگی آج بعد از نماز جمعہ ساہنگ اڈہ میں احتجاجی ریلی نکالی جائے گی اور جلسہ بھی منعقد کیا جائے گا جس میں تحصیل بھر سے ہر مکتبہ فکر کے لوگ بڑی تعداد میں شرکت کریں گے