بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پی پی پی کی جیت یقینی ہے
بیول( نامہ نگار)پیپلزپارٹی یونین کونسل تھاتھی کے صدر چوہدری حمیدنے کہاکہ الیکشن 2018میں بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پی پی پی کی جیت یقینی ہے اور انشااللہ ملک بھر سے بھاری ا کثریت میں کامیابی حاصل کریں گئے پاکستان پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو ملک کو موجودہ بحرنوں سے نکال سکتی ہے گوجرخان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چوہدری حمید نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور اقتدار میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے بلا تفریق تحصیل گوجرخان کی ہریونین کونسل میں ترقیاتی کام کروائے اُنہوںنے مزید کہاکہ مسلم لیگی اراکین اسمبلی نے اہلیان گوجرخان کو سخت مایوس کیا اور ساڑھے چار سالہ دور اقتدا رمیں کوئی بھی قابل ذکر ترقیاتی کام شروع نہ ہوسکا جس کی وجہ سے تحصیل گوجرخان مسائل کا گڑھ بن چکی ہے جبکہ پیپلزپارٹی کے دور اقتدار میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے۔