سوہاوہ شہر کے دوکاندار ٹیکسوں کی ادائیگی کے خلاف سراپا احتجاج
سوہاوہ ( نامہ نگار )سوہاوہ ( نامہ نگار) سوہاوہ شہر کے دوکاندار ہفتہ بھر مختلف قسم کے سرکاری ٹیکسوں کی ادائیگی کے خلاف سراپا احتجاج ۔ مسلم لیگ ن کی حکومت کی طرف سے سوائے پریشانی اور مایوسی کے کچھ نہیں ملا ۔ تحصیل صدر مقام سوہاوہ شہر کے دوکانداروں نے مشترکہ بیان میں کہا ہے ہفتہ کے آغاز پر محکمہ فوڈ اتھارٹی کی طرف سے جرمانے عائد کیے جاتے ہیں ۔ دوسرے روز میونسپل کمیٹی سوہاوہ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی طرف سے دھر لیا جاتا ہے ۔ تیسرے روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹ متحرک ہو جاتے ہیں اسی طرح ہفتہ کے چوتھے روز تحصیل سوہاوہ کے انچارج ہیلتھ چھاپے مارتے ہیں ۔ ہفتہ کے آخر ی دو روز کاروبار سست ہو تا ہے ۔ دوکانداروں کا کہنا تھا کہ ہر ماہ ہزاروں روپے کے جرمانے ادا کرنے پڑتے ہیں ۔ ان ٹیکسوں کی لگاتار ادائیگی سے زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے ۔ یہاں تک احتجاجً کہ دیا کہ محسوس ہوتا ہے کہ کاروبار بند کر کے خود کشیاں کرنا پڑیں گی ۔ سوہاوہ شہر کے دوکانداروں نے ٹیکسوں کی ادائیگی کا طریقہ کار وضع ہونا چاہیے تا کہ انکی زندگی میں سکھ کا سانس آسکے ۔