ٹریلر کی ٹکر سے نامعلوم خاتون جاں بحق
فتح جنگ (نامہ نگار ) فتح جنگ راولپنڈی روڈ پر اتحاد پلازہ کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے نامعلوم خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی خاتون کی نعش کوتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ڈھوک مونڈ کے لواحقینوں نے ہسپتال میںنعش کی شناخت کر لی ذرائع کے مطابق مذکورہ خاتون کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا پولیس نے ضابطے کی کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی ۔