تعلیم کے زریعے ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے،شفیق خان
اسلام آباد (نا مہ نگار)ریڈ فائونڈیشن کے جنرل منیجرشفیق خان نے کہا ہے کہ تعلیم ہی وہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے،ملک میں تعلیم کے کردار کے لیے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ریڈفاؤنڈیشن کے جنرل منیجر راجہ شفیق خان نے کہا کہ ہمارے تمام انفرادی یا اجتماعی مسائل کا حل صرف اور صرف تعلیم سے ہی ممکن ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت اڑھائی کروڑ سے زائد بچے سکولوں سے باہر ہیں ۔ ان بچوں کے لیے تعلیم کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ وسائل کی کمی ہے ۔ فاؤنڈیشن گزشتہ24سال سے ملک کے پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں تعلیم کے فروغ کے لیے کو شاں ہے۔ فنڈ ریزنگ کرنے والے بچوں کی ذہنی و اخلاقی تربیت ہو گی اور ان میں خدمت خلق کا جذبہ پروان چڑھے گا۔مہم کے پراجیکٹ کو آرڈینیٹر ارفاق ملک نے کہا کہ مہم کے دوران تعلیم دوست بچوں کا جوش و خروش اور جذبہ قابل تحسین ہے۔ اس موقع پر ریڈفاؤنڈیشن کے میڈیا آفیسر عثمان بارانی نے صحافی براداری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ذرائع ابلاغ اور تعلیم کا گہرا تعلق ہے ۔