نواز شریف ملکی ترقی و خوشحالی کی علامت ہیں: عارف خان سندھیلہ
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے سپریم کورٹ کی طرف سے نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی پر اظہار یکجہتی کیلئے سینکڑوں کارکنوں کے ہمراہ جناح پارک چوک میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگالیا جس میں ضلع بھر کے پارٹی کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، بھوک ہڑتالی کیمپ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ نواز شریف ایٹمی ہیرو اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی علامت ہیں نامسائد حالات میں نواز شریف نے 156ارب ڈالر کی پاکستان میں سرمایہ کاری لا کر نہ صرف ملک کی بگڑتی ہوئی معیشت کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کیا بلکہ پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر بھی گامزن کیا، ملک کے فلاحی منصوبے انکا بہت بڑا جرم بن گئے ، سپریم کورٹ نے نواز شریف کی پہلے نااہلی اور پھر پارٹی صدارت سے نا اہلی کے فیصلہ سے پارلیمنٹ کا وقار مجروح ہوا ہے اور پارلیمنٹ کو یرغمال بنانے کی سازش ہے۔