جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام تاجدار ختم نبوت کانفرنس آج جامعہ غوثیہ میں ہوگی
لاہور(پ ر) مرکزی جماعت اہلسنت پنجاب کے زیراہتمام علامہ الہی بخش ضیائی کے عرس پر عظیم الشان تاجدار ختم نبوت کانفرنس آج صبح 10بجے جامع مسجد غوثیہ رضویہ شاہ عالم مارکیٹ میں آج ہوگی کانفرنس کے عالمی مبلغ اسلام حضرت علامہ پیر سید عرفان مشہدی خصوصی خطاب کرینگے۔ اس موقع پر موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں اہم اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔ علامہ فاروق احمد ضیائی ناظم کانفرنس کے مطابق ملک بھر میں علماءو مشائخ اور عوام اہل سنت شرکت کرینگے۔ سکیورٹی و دیگر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔