مسلم لیگ کی مرکزی عاملہ کا اجلاس منگل یا بدھ کو لاہور میں ہوگا
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ ن کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس منگل یا بدھ کو لاہور میں ہوگا۔ اجلاس کے انتظامات کیلئے وفاقی وزراء مشاہد اﷲ خان، خواجہ سعد رفیق، وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی اور پرویز رشید پر مشتمل 4 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔