پشاور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو پاٹا میں سیلز ٹیکس وصولی سے روک دیا
پشاور (این این آئی) پشاور ہائی کورٹ کے بینچ نے وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو صوبائی زیر انتظام قبائلی علاقہ (پاٹا) میں ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا۔ خیال رہے کہ پاٹا کے انتظام میں مالاکنڈ، دیر، شانگلہ، کوہستان، بونیر، بٹگرام، درہ آدم خیل کا علاقہ شامل ہے۔پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس ایوب خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے احکامات جاری کیے۔
سماعت کے دوران درخواست گزار کے مطابق ایف بی آر پاٹا میں قائم ملوں سے بننے والی گھی اور اسٹیل پر 17 فیصد سیلز ٹیکس وصول کر رہی ہے جبکہ پاٹا میں ٹیکس جمع کرنے کا کوئی نظام موجود نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کا یہ اقدام غیر قانونی ہے اور اسے جلد از جلد ختم ہونا چاہیے۔درخواست گزار کی پٹیشن سننے کے بعد پشاور ہائی کورٹ کے بینچ نے ایف بی آر کو پاٹا میں ٹیکس کی وصولی سے روک دیا۔
ایف بی آر