برطانیہ میں غیرقانونی طورپر مقیم 18 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا
راولپنڈی( آن لائن) برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم 18پاکستانیوںکو ڈی پورٹ کردیا گیاہے ۔ڈی پورٹ کئے جانے والے پاکستانیوں کو خصوصی طیارے کے ذریعے وطن پہنچایا گیا۔ ذرائع کے مطابق بے نظیر بھٹو انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر پہنچنے والے 10 افراد کو ابتدائی تفتیش کے بعد جانے کی اجازت دے دی جبکہ 8 افراد کو ایف آئی اے سیل منتقل کردیا گیا ۔
ڈی پورٹ