مودی کو دوبارہ اکثریت ملنے پر اقلیتوں کے حالات مزید خراب ہو جائیں گے: عبدالباسط
اسلام آباد (آئی این پی) سابق ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا کہ مودی کی جماعت نے آئندہ انتخابات میں دوبارہ اکثریت حاصل کی تو وہاں اقلیتوں کے حالات مزید خراب ہونگے۔ عالمی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عبدالباسط کا کہنا تھاکہ بھارت کے نام نہاد سیکولر تشخص کیلئے بھی یہ مشکلات کا باعث ہوگا۔ بھارت میں 17 کروڑ مسلمانوں کی بھارتی ایوان زیریں لوک سبھا میں نمائندگی بہت کم ہے۔ آر ایس ایس، بجرنگ دل اور شیوسینا جیسی ہندو انتہاپسند تنظیمیں مسلمانوں کو نہ صرف مذہب کی تبدیلی بلکہ معاشرتی اور سماجی طورپر بھی ہندوازم اختیار کرنے پر مجبور کرتی ہیں۔
عبدالباسط