خواتین ہراسمنٹ پر خاموشی کی بجائے آواز بلند کریں : فرحت مشہود رانا
لاہور(لیڈی رپورٹر ) صوبائی وزیر تعلیم کی اہلیہ فرحت مشہودرانانے کہا ہے کہ آج خواتین کو گھر ، کاروباری مراکز اور دیگرکام کی جگہوں پر ہراسگی کا سامنا کرنا پڑ تاہے ، ایسی صورت میں خواتین کو خاموش رہنے کی بجائے اپنی آواز کو بلند کرنا چاہئے،جب یہ یقین ہے کہ آپ غلط نہیں تو آپ کو اپنی آواز بھر پور طریقے سے بلند کرنی چاہئے۔ہ گذشتہ روز پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن پنجاب کے صوبائی ہیڈ کوارٹر میں تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔اس موقع پر پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن سے صوبائی کمشنر نفیسہ سکندر ملہی، تزئین فضل احمد خان،ڈاکٹر طاہرہ حسین، عندلیب سندھو، ندیمہ ظفر، ڈاکٹر نگہت ارشد صوبائی سیکرٹری آمنہ الیاس، سلمیٰ سجاد، صباءمجید، ایگزیکٹو ممبران، ٹرینرز موجود تھیں۔