نواز شریف نے اثاثے بچانے کے لئے ملک کو آگ میں جھونک دیا: سعدیہ سہیل رانا
لاہور (لیڈری رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن اسمبلی سعدیہ سہیل نے کہا ہے کہ مجھے کیوں نکالا کا ورد کرنے والے پارٹی صدارت سے فارغ ہونے کے بعد مجھے کیوں گرایا کی سدا لگاتے نظر آئیں گے ، نوازشریف کی سیاست ختم ہو چکی اب ہاتھ پاﺅں مار کر ملک کو نقصان نہ پہنچائیں ، نا اہل شخص کی نااہل پالیسیوں کے باعث ملک میں محاذ آرائی کی فضا پیدا کر دی گئی ہے، نواز شریف نے اپنے اثاثوں کو بچانے کے لئے ملک کو آگ میں جھونک دیا ہے۔