مسلم لیگ(ن)نے قانون ختم نبوت کو چھیڑ کر اپنی سیاست تباہ کرڈالی:حامدسعیدکاظمی
رائے ونڈ (نامہ نگار) سابق وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا کہ ن لیگ نے ختم نبوت کے نازک ایشو کو چھیڑ کر اپنی سیاست تباہ کرلی ،وہ ان خیالات کا اظہار شیخ الحدیث علامہ محمد عبدالغفور الوری کے جواں سالہ صاحبزادے فیاض محمد الوری کی وفات پر تعزیت کیلئے جامعہ فیاض العلوم آمد کے موقع پر نوائے وقت سے گفتگو کررہے تھے۔