نوازشریف نظریے کا نام‘ عوام سے دور نہیں رکھا جاسکتا: چودھری جمیل احمد
اسلام آباد(پ ر) مسلم لیگ (ن) کے سنئیر رہنماءچوہدری جمیل احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ پاکستان کی خالق جماعت ہے اور ہم فخر سے کہتے ہیں کہ ہم مسلم لیگی ہیں۔ نواز شریف ایک نظریے اور سوچ کا نام ہےں جنہیں حالات کا جبر عوام سے دور نہیں رکھ سکتا، محمد نواز شریف کو کبھی طیارہ کیس میں سزا دی گئی تو کبھی جلاوطن کیا گیا تو کبھی ان کی کردار کشی کی مہم چلائی گئی مگر وہ ہر بار سرخرو ہوئے اور قوم نے انکے موقف کی تائید کی انشاءاللہ آئندہ انتخابات میں بھی عوام کا فیصلہ میاں محمد نواز شریف کے حق میں آئے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ محمدنواز شریف نے کبھی بھی احتساب سے راہ فرار اختیار نہیں کی اور ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا اور ججز کے بلانے پر ہر بار پیش ہوئے ۔
جس کے باوجود انہیں ٹارگٹ کرنے کی کوششیں بعض سیاسی عناصر کی طرف سے کی گئیں اور اداروں کو بھی اس ٹکراﺅ کا حصہ بنانے کی سازشیں ہوئیں مگر مسلم لیگ (ن) کل بھی اصولی سیاست کی امین تھی۔