سیکولرازم کے نام پر بے حیائی کا کلچر عام نہیں کرنے دیں گے: جماعت اسلامی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) نائب امیر جماعت اسلامی حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ اصل علم وہی ہے جو انسان کو اپنے خالق و مالک کے قریب کر دے اور اللہ تعالیٰ کے احکامات کی بجاآوری اس کا مقصد حیات بن جائے ۔ ملک میں سیکولرازم اور لبرل ازم کے نام پر بے حیائی کا کلچر عام کیا جارہا ہے۔ علاوہ ازیں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم کی زیرصدارت جماعت اسلامی کی تربیتی کمیٹی کا اجلاس 23 فروری کو منصورہ میں ہوگا۔ دریں اثنا امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے وفاقی وزیر توانائی سردار اویس خان لغاری کے بیان کہ ”حکومت بجلی چوری روکنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ ذکراللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ملک پر مسلط اشرافیہ اپنے اقتدار کے طول کیلئے قوم مذہبی اور لسانی بنیادوں پر تقسیم کر رہا ہے۔ حکمرانوں کی ترجیحات میں عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی شامل ہی نہیں ہے۔