بھارت گولی سے کشمیریوں کا جذبہ حریت دبا نہیں سکتا: ادریس شاہ زنجانی
لاہور(خصوصی نامہ نگار) سجادہ نشین حضرت میراں حسین زنجانی وحضرت یعقوب حسین زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان پیر سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ بھارت کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہا ہے۔ بھارت کے ظلم و ستم نے نقاب ہوچکے ہیں عالمی برادری مظلوموں پر ظلم رکوائے۔ بندوق کی گولی سے کشمیریوں کا جذبہ حریت دبایا نہیں جاسکتا پاک بھارت کو سبق سکھانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔