الیکشن کمیشن نے انتخابات سے متعلق سیاسی جماعتوں کا اجلاس 26 فروی کو طلب کرلیا
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) سینیٹ اور آئندہ عام انتخابات سے متعلق غیریقینی کی صورتحال پر غورکیلئے الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کا اہم اجلاس بھی چھبیس فروری کو طلب کرلیا۔چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں سیاسی جماعتوں کی طرف سے انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے تمام خدشات الیکشن کمیشن کے سامنے رکھے جائیں گے۔ اجلاس میں سیاسی جماعتوں کو حلقہ بندیاں اور انتخابی فہرستوں سے متعلق بھی بریفنگ دی جائیگی الیکشن کمیشن سینیٹ اور عام انتخابات سے متعلق سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے گا۔