کراچی میں حادثات‘2 بچوں سمیت3 افراد ہلاک
کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں حادثات کے نتیجے میں دو بچیوں سمیت تین افراد ہلاک اور چھ افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر کے بلاک 9 گل ہائوسنگ سوسائٹی میں مکان کی دیوار گرنے سے دو بچیاں12 سالہ خضریٰ اور 5 سالہ شبانہ ملبے تلے دب کر ہلاک ہوگئیں۔ دونوں سگی بہنیں تھیں اور زیر تعمیر مکان کے قریب کھیل رہی تھیں۔ ادھر بھینس کالونی کے قریب ریلوے لائن عبور کرنے والا30 سالہ شخص ٹرین سے کٹ کر ہلاک ہوگیا جبکہ نارتھ ناظم آباد کے علاقے نصرت بھٹو کالونی میں گیس پائپ لائن میں دھماکے سے مکان منہدم اور آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے جن میں30 سالہ روح افزا‘3 سالہ صائمہ‘4 سالہ ارنو خان اور6 سالہ عمیر خان شامل ہیں۔
حادثات/3ہلاک