ملک بچانا ہے تو کرپشن کا خاتمہ کرنا ہوگا‘ ضیاء عباس
کراچی (کرائم رپورٹر) سینئر سیاستدان اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ محاذ آرائی اور اداروں کے ساتھ تصادم ملک اور جمہوریت کے مفاد میں نہیں ملک کو بچانا ہے تو کرپشن اور اس میں ملوث افراد دونوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا کوئی سیاسی شہید نہیں بنے گا سب کو اپنے کئے کی سزا ملے گی ان خیالات کا اظہار سید ضیاء عباس نے نوائے وقت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وہ پہلے دن سے اپنے اس موقف پر قائم ہیں کہ احتساب کسی ایک شخص یا خاندان نہیں سب کا ہونا چاہیے اسی طرح خائن‘ بددیانت اور صادق اور امین کی کسوٹی پر پورا نہ اترنے والا خواہ کوئی بھی ہو اس کے سیاست میں حصہ لینے پر پابندی ہونی چاہیے ۔
ضیاء عباس