عدلیہ کے فیصلے نوا زشریف کیلئے مکا فات عمل ہیں ، ثروت اعجا ز
کراچی(نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ختم نبوت کے قانون میں ہرزہ سرائی کرنے کی کوشش کرنیوالوں کا ذلت ورسوائی مقدر بن چکی ہے ،آئین کی بالادستی اور ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے عاشقان رسول نے جانوں کی قربانیاں اور قید وبند کی صعوبتیں برداشت کی ہیں ،اغیار کے اشاروں پر ناموس رسالت کے قانون میں بار بار تبدیلی کی سازش کرنیوالوں اب پتہ چل گیا آئین کیا ہوتا ہے ،اپنی ذات کے تحفظ کیلئے نااہل کو پارٹی قیادت کیلئے اہل بنانیکا بل پاس کیا گیا ،خدا کا قانون دیکھو اسی بل کو عدلیہ نے ان کے منہ پر مار دیا ہے عدلیہ کے فیصلے نواز شریف کیلئے مکافات عمل ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر ملک میں سیاسی صورتحال کی تبدیلی کے پیش نظر سیاسی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ایسی ترقی کس کام کی کہ عوام فاقے میں مر رہے ہو اور ملک میں سڑکوں ،اور پلوں کا جال بچھانے اور ترقی کے دعوئے کئے جارہے ہیں ،عوام کو بنیادی ضروریات سے محروم رکھ کر ترقی کی منازل طے نہیں کی جاسکتی اب عوام اپنے ووٹ کا استعمال کسی کے جھوٹے دعوئے یا سہانے خواب پر نہیں اپنی سوچ ومنشاء اور شعور کا استعمال کرینگے۔
ثروت اعجا ز