' وفاق نے تر قیا تی منصو بوں کیلئے صرف 30 فیصد رقم دی ، مراد علی شاہ
کراچی (وقائع نگار) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ (پی ایس ڈی پی) 18-2017 کے تحت سندھ میں 126 منصوبے شروع کیے جن میں سے صوبائی حکومت 27.326بلین روپے سے 27منصوبے شروع کررہی ہے جس کےلیے وفاق نے صرف 7.385بلین روپے جاری کیے ہیں جوکہ مختص کردہ فنڈز کا 27فیصد بنتا ہے جس سے اس بات کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وفاق سندھ کو کتنی اہمیت دیتا ہے انہوں نے یہ بات نیشنل اکنامک کونسل (این ای سی) کے اجلاس جوکہ 26فروری کو اسلام آباد میں وزیر اعظم شاہد قاخان عباسی کی زیر صدارت منعقد ہوگا کی تیاری کےلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر صنعت منظور وسان، چیف سیکرٹری رضوان میمن، چیئر مین پی اینڈ ڈی محمد وسیم ، وزیر اعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکرٹری سہیل راجپوت و دیگر نے شرکت کی۔ این ای سی کے ایجنڈے میں ترقیاتی کاموں کے لیے حدود کی منظوری کا قیام ،پی ایس ڈی پی 18-2017ءکا جائزہ اور 12ویں 5سالہ پلان 23-2018ءکے سماجی و معاشی مقاصد شامل ہیں۔ اجلاس میں واضح کیاگیا کہ وفاقی حکومت نے پی ایس ڈی پی کے تحت سندھ میں 126 اسکیمیں شروع کیں اور ان میں سے سندھ حکومت نے 27.326بلین روپے مختص کرکے 27 اسکیمیں شروع کیں۔تعجب کی بات یہ ہے کہ مختص کردہ 27.326 بلین روپے میں سے وفاقی حکومت نے صرف 7.385بلین روپے 20 جنوری2018 تک جاری کیے جوکہ تقریباً 27فیصد بنتا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ