شام میں برسوں سے جا ری مسلم کش پا لیسی عالمی سا زش ہے ، حنیف طیب
کراچی ( نیو ز رپو رٹر) نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ حا جی محمد حنیف طیب ، سا بق ممبر قومی اسمبلی محمد عثمان خا ن نوری ، سابق ڈپٹی اٹا رنی جنرل پاکستان میا ں خا لد حبیب ایڈوکیٹ ، سید آفتاب عظیم بخا ری ، شبیر احمد قاضی ، الحا ج محمد رفیع ، پیر زادہ غلا م حسین چشتی نے عالمی اداروں اور ملکو ں کی بے حسی پر تشو یش کا اظہار کر تے ہو ئے شام میں برسوں سے جاری مسلم کش پا لیسی کو عالمی سا زش قرار دیا ہے ۔ انہو ںنے شام کے علا قے مشرقی غو طہ میں طاقتور ملکوں کی وحشیانہ بمباری سے57 بچوں سمیت 200 افراد کی ہلا کت اور اب تک ہزار ہا افراد کے مر نے اور چا ر لا کھ سے زائد افراد کی برسوں سے محصوری اورلا کھو ں افراد کی ملک بدری کو عالمی اداروں کی نا کا می قرار دیا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ عالمی امن کے حوالے سے اقوام متحدہ کی کیا پا لیسی ہے ؟سپر طا قتیں کئی بر س سے مسلما نوں کو نشانہ بنا رہی ہیں ۔ اس سلسلے میںیو نیسیف جیسا ادارہ بھی اپنی بے حسی کا اظہارغو طہ میں بچوں کی ہلا کت پر اس شکل میں کر چکا ہے کہ اس نے محض 10 ستروں پر مشتمل ایک سا ہ کا غذ جا ری کیا ہے ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ریجنل ڈائر یکٹر یو نیسیف نے اپنے بیا ن میں کہا کہ ہم کس طرح غوطہ میں مرنے والے بچوں اور ان کے خا ندانوں سے محض الفاظ کی بنیاد پر انصاف کریں ،انہو ں نے کہا کہ عالمی اداروں کا اس طرح اظہار بے بسی محض مسلمانوں کے قتل عام میں نظر آتا ہے ۔