بلڈنگ پلا ن اور کمپلین سر ٹیفکیٹ کا اجراء 30 روز میںیقینی بنا یا جائے، آغا مقصود
کراچی (اسٹاف رپو رٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل آغامقصودعباس نے کہاہے کہ شہریوں کی بہترخدمت اور آسانیاں فراہم کرنے کیلئے "کیٹگری ون بلڈنگزکے پلان "کی منظوری کاطریقہ کاروکرضع کیا گیاہے ،افسران مقررہ مدت میں پلان کی منظوری کویقینی بنائیں ،بلاسبب تاخیرکرنے پرسخت محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بات ایس بی سی اے میں ہونے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اس موقع پرڈائریکٹرجنرل آغامقصودعباس نے" کٹیگری ون" سمیت تمام پلانز کومعیاد مقررہ میں منظوری پرزوردیتے ہوئے کہاکہ کٹیگری ون کے سلسلے میں منظوری کے اختیارات ڈائریکٹرز آف بلڈنگ کی سطح تک تفویض کئے گئے ہیں جبکہ سینئرز ڈائریکٹر ز پرمشتمل مانیٹرنگ کمیٹی مانیٹرنگ رپورٹس ڈائریکٹرجنرل کو پیش کرے گی ۔انہوں نے کہاکہ کٹیگری ون بلڈنگز پلانزکی منظوری اور کمپلیشن سر ٹیفکیٹ کے 30؍دن میں اجراء کویقینی بنانے والے افسران کے کام کوسراہااورکارکردگی کی بنیاد پرترقی بھی دی جائے گی تاہم اس سلسلے میں بلاوجہ تاخیری حربوں کوبرداشت نہیں کیاجائے گا ایساکرنے والوں سے بازپرس ہوگی اوردیگرریجن میں ٹرانسفرسمیت محکمہ جاتی کارروائی کی صورت میں سزاکے عمل کا سامناکرناپڑے گا ، پلان فائل کودفتری اصولوں کے مطابق وقت مقررہ پرایک سیکشن سے دوسرے سیکشن تک پہنچنے کے عمل میںتسلسل لازمی برقراررکھناہوگا ،آفس ڈیکورم کے تحت ہی بہترنتائج کاحصول ممکن ہے ۔