کیا کہتے ہیں تجزیہ نگار؟
مکرمی! نوائے وقت سنڈے میگزین کے مطابق قادیایوں کے خلاف چلنے والی تحریک کے پس پردہ بیرونی نہیں بلکہ خود حکومت کا ہاتھ تھا۔ اس وقت پنجاب حکومت کے سربراہ ممتاز دولتانہ نے مرکزی حکومت کو ناکام بنانے کے لئے قادیانی جذبات کو ہوا دی۔ منظم ہونے میں مدد فراہم کی اور تحریک اٹھانے کی سازش کی۔ خواجہ ناظم الدین کی بطور وزیراعظم ناکامی کے بعد ممتاز دولتانہ اپنی وزارت عظمیٰ کیلئے لابنگ کرتے رہے۔ امید ہے معزز تجزیہ نگار اسی پر تبصرہ کر کے اصل صورتحال واضح کریں گے۔
( شاہ جہان خٹک گاؤں کالونی ریلوے سٹیشن مکھڈ ضلع اٹک)