کراچی: لیاقت آباد گوشت مارکیٹ میں نامعلوم افراد دستی بم پھینک کرفرار، کالا پل کےعلاقے میں دہشت گردوں سے ایک شخص سےجینے کاحق چھین لیا.
پولیس کے مطابق لیاقت گوشت مارکیٹ میں موٹرسائیکل سوار دہشت گرد دکان کےسامنے دستی بم پھینک کرفرار ہوگئے. تاہم بم نہ پھٹ سکا. واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کربم کو تحویل میں لےلیا. پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے بھتہ نہ ملنے پرکارروائی کی کوشش کی، دوسری طرف کالا پل کے قریب شرپسندوں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا. ملیر کےعلاقے لیاقت اسکوائر میں بھی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا. جب کہ سرجانی ٹاون اور منگھوپیر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن میں گیارہ ملزم گرفتار کرلیے گئے. جن کے قبضہ سے آٹھ پستول،ایک رپیٹر اور دو موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں. کرتے ہوئے گیارہ ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضے سے آٹھ ٹی ٹی پستولیں، ایک ریپیٹر اور دو موٹر سائکلیں برآمد کرلیں.