نوشہرہ میں رشکئی کے قریب پولیس موبائل پرفائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا، جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد مارے گئے.
ڈی پی او نوشہرہ محمد حسین خان کے مطابق پشاور اسلام آباد موٹروے پرایلیٹ فورس کی گاڑی گشت پر تھی کہ رشکئی کے قریب دہشت گردوں نے فائرنگ کردی. جس سے کانسٹیل ناصر جاں بحق اور ڈرائیورجمشید شدید زخمی ہوگیا. جسے لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کردیاگیا ہے. پولیس کی جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد بھی مارے گئے. جن کے قبضے سےکلاشنکوف اور دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔ واقعہ کے بعد پولیس نےعلاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جب کہ موٹروے پربھی ہرقسم کی ٹریفک معطل کردی گئی ہے.