فرانس: گھر سے تین بچوں کی سر کٹی نعشیں برآمد‘ شبہ ہے بچوں کو ماں نے قتل کیا: پولیس
پیرس(آن لائن) فرانس میں ایک گھر سے تین بچوں کی سر کٹی لاشیں ملی ہیں۔ شبہ ہے کہ انہیں ان کی ماں نے قتل کیا ، فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کے شہر ڈیم مارک میں ایک گھر سے تین بچوں کی سربریدہ لاشیں برآمد ہوئیں پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوں کا والد ڈاکٹر ہے وہ جب گھر واپس لوٹا تو کمرے میں تین بچوں کی لاشیں جن کے سر تن سے جدا تھے پڑی ہوئی تھیں۔