ایفیڈرین کیس: مخدوم شہاب‘ علی موسیٰ سمیت 15 افراد مرکزی ملزم نامزد حتمی چالان پیش
راولپنڈی (ثناءنیوز)اےنٹی نارکوٹکس فورس نے انسداد منشےات کی خصوصی عدالت مےں اےفی ڈرےن کوٹہ کےس کا حتمی چالان پےش کردےا جس مےں مخدوم شہاب الدےن ، علی موسیٰ گےلانی اور دےگر 15 افراد کو مرکزی ملزم نامزد کےا گےا ہے ۔علی موسی گیلانی، مخدوم شہاب الدین سمیت دیگر ملزمان کے اثاثے اور بینک اکاﺅنٹ منجمد کرنے کی تفصیلات بھی اس میں شامل ہیں۔ کل 125 گواہان کے بےان چالان مےں شامل کئے گئے ہےں اور ان میں سے 52 افراد کو گواہی کیلئے منتخب کیا گیا ہے جبکہ عدالت نے علی موسیٰ گےلانی ، عبد القادر گےلانی ، فوزےہ گےلانی اور مخدوم شہاب الدےن کے اثاثوں کی معلومات فراہم کرنے کے کےس کی سماعت کی تو دوران سماعت تمام افراد عدالت موجود نہےں تھے۔ چالان کے مطابق کیس میں 9 ملزمان ضمانت پر اور 3مفرور ہیں۔ اس پر ان کے وکےل نے عدالت کو بتاےا کہ ان کے موکلےن کو نوٹس ہی جاری نہےں کےا گےا جس پر عدالت نے جواب طلبی کے دوبارہ نوٹس جاری کر دےئے۔ مقدمہ کی مزےد سماعت 8 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔ اے اےن اےف نے حتمی چالان مےں چار ملزمان ہاشم خان ، چوہدری وحےد ، احسن الرحمان اور تنوےر شےرازی کو ثبوت نہ ہونے کی بنا پر بے گناہ قرار دےدےا۔