امت مسلمہ کے گھمبیر مسائل قرآنی احکامات سے دوری کا نتیجہ ہیں: مولانا فضل الرحمٰن بن محمد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر مولانا فضل الرحمٰن بن محمد نے جامع مسجد محمدی اہلحدیث سنت نگر فردوس پارک میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ خصوصاً پاکستان بہت سے گھمبیر مسائل سے دوچار ہے۔ قرآنی تعلیم کے مطابق اس کی وجہ اللہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق عمل نہ کرنے کا نتیجہ ہے۔ طاغوتی طاقتوں کی کوشش یہی ہے کہ مسلمانوں کو ان کے دین سے دور کر کے اپنے رنگ میں رنگ کر شیطانی راہ پر لگایا جائے ہماری نئی نسل کو گمراہ کرنے کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں۔ علماءدین کا فرض ہے کہ نئی ن سل کو پیار اور محبت سے دین کی حقیقی تعلیم اور طاغوتی طاقتوں کے عزائم سے آگاہ کرتے رہیں۔