سونے کی قیمت میں 200روپے تولہ اضافہ
کراچی(مارکیٹ رپورٹر) کراچی‘ لاہور‘ ملتان اوراسلام آباد میں دس گرام سونے کی قیمت170روپے اضافے پر51515روپے سے بڑھ کر51685روپے پربند رہی جس کے نتیجے میں انہی شہروں میں سونے کی فی تولہ قیمتیں 200روپے اضافے کے ساتھ ہی 60100روپے سے بڑھ کر 60300روپے پرپہنچ چکی ہیں جبکہ حیدرآباد اور فیصل آباد صرافہ بازار جمعہ کی ہفتہ وار تعطیل پر بند رہے۔