اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) ایک لاکھ امریکی ڈالر انعامی رقم کی نارتھ امریکن اوپن سکواش چیمپئن شپ کے پہلے راونڈ میں پاکستان کے نمبر1 عامر اطلس خان نے آسٹریلیا کے سٹیو فینیٹس کو 11-5، 2-11، 11-4 اور 13-11 سے شکست دی۔ ورجینیا میں جاری چیمپئن شپ میں دنیا بھر کے ٹاپ رینکنگ کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔ ورلڈ نمبر18 عامر اطلس خان نے اپنے مدمقابل کو صرف 37 منٹ میں شکست سے دوچار کیا۔ عامر اطلس خان چیمپئن شپ کے دوسرے راونڈ میں ورلڈ نمبر1 مصر کے وامی عاشور کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔ چیمپئن شپ میں پاکستان سے عامر اطلس خان کے علاوہ پاکستان نمبر2 فرحان محبوب بھی حصہ لے رہے ہیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024