صدر مملکت کی طرف سے شہشاہ غزل مہدی حسن کو چیف سیکرٹری اور وزیر سیاحت و ثقافت سندھ نے دس لاکھ روپے کا چیک دے دیا۔
شہنشاہ غزل مہدی حسن گذشتہ کئی دنوں سے پھیپھڑوں میں انفکشن کی وجہ سے آغا خان ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔صدر مملکت آصف علی زرداری کی خصوصی ہدایت پر چیف سیکرٹری سندھ فضل الرحمن اور وزیرسیاحت وثقافت سسی پلیجو نے دس لاکھ روپے کا چیک دیا اور حکومت کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی جبکہ ڈاکٹروں کو ان کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت کی ۔