مردان میں دشمنی پر مخالف کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

Dec 23, 2024

مردان(نامہ نگار )شہر کے پوش علاقہ شیخ ملتون ٹان میں پرانی دشمنی پر مخالف کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔پولیس تھانہ شیخ ملتون کے مطابق سکٹر ٹی میں پرانی دشمنی پر مقتول سدیس ولد رفیق اللہ ساکن نورین خیل ہوتی کو ان کے مخالف انور سید ولد پیر سید ساکن باغ رام نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

مزیدخبریں