پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبرپی کے میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں 5 ، مردان اور لکی مروت میں 4 افراد کو گولیاں مار کر موت کی نیند سلا دیا گیا۔ پشاور میں پرانی دشمنی پر 2 گروہوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کا واقعہ تھانہ پشتخرہ کی حدود سفید ڈھیری میں پیش آیا۔ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مردان تخت بھائی کے علاقے یخ کوہی میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے جن کی میتوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ جبکہ لکی مروت میں بھی ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔
خیبر پی کے: فائرنگ کے واقعات، 5 افراد پشاور، 3 مردان، ایک شخص لکی مروت میں قتل
Dec 23, 2024