یوکرائن کا روس پر نائن الیون طرز کا ڈرون حملہ‘ جانی نقصان نہیں ہوا

Dec 23, 2024

ماسکو (نوائے وقت رپورٹ) یوکرائن نے روسی شہر کازان میں نائن الیون طرز کا ڈرون حملہ کیا۔ ڈرون حملے میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔ ائرپورٹ بند کر دیا گیا۔ یوکرائنی ڈرونز عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا۔ عمارت میں آگ لگ گئی۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ یوکرائن نے مزید 8 ڈرون حملے کئے۔ ائیرڈیفنس سسٹم نے ڈرونز فضا میں تباہ کر دیئے۔ حملوں میں 37 منزلہ عمارت سمیت متعدد رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

مزیدخبریں