الہدیٰ انٹرنیشنل اسکول کے زیراہتمام ’’ارتھ میٹرز‘‘ کے موضوع پرسائنسی نمائش


اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) الہدی انٹرنیشنل اسکول کے زیراہتمام ’’ارتھ میٹرز‘‘ یعنی زمین اہم ہے، کے موضوع پر منعقدہ سائنسی نمائش میں طلبا نے سیلاب روکنے، لینڈ سلائیڈنگ، آلودگی، جنگلات کے کٹائو، فلٹریشن پلانٹس اور سمندر کے پانی کو قابل استعمال بنانے کے متعلق تحقیق پیش کی، الہدی انٹرنیشنل کی پرنسپل مسز نازش خان نے کہا کہ انہوں نے بہت ساری چیزوں کو ری یوز ، ری سائیکل اور ری سٹور کیا ہے، ادارے کے ڈائریکٹر عاطف اقبال نے کہا کہ الہدی انٹرنیشنل اسکول دینی و عصری علوم کا بہترین امتزاج نئی نسل کی طرف منتقل کر رہا ہے۔ قرآن سب کے لیے، ہر دل میں، ہر ہاتھ میں کے عزم کو ساتھ لے کر ادارہ نئی نسل کو آنے والے دور کے لیے تیار کر رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن