پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن کی ڈرافٹنگ کے لیے پہلے راونڈ کے پک آرڈر کا اعلان کر دیا گیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن کی ڈرافٹنگ کے لیے پہلے راونڈ کے پک آرڈر کا اعلان کر دیا گیا۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 میں پہلے کھلاڑی کی پک اسلام آباد یونائیٹڈ کرے گی جب کہ دوسری ملتان سلطانز ،تیسری لاہور قلندرز اور چوتھی پشاور زلمی کرے گی۔ پی ایس ایل 6 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلے راونڈ میں پانچویں اور کراچی کنگز کی چھٹی پک ہوگی۔ پاکستان سپر لیگ کے آئندہ سیزن کی ڈرافٹنگ جنوری کے دوسرے ہفتے میں متوقع ہے۔