پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے ملک بھر میں یوم قائد اعظم کے حوالے سے روڈ سائیکلنگ ریس منعقد کروانے کا اعلان کردیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے ملک بھر میں یوم قائد اعظم کے حوالے سے روڈ سائیکلنگ ریس منعقد کروانے کا اعلان کردیا ہے، گذشتہ روز پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے بتایاکہ ملک بھر میں یوم قائد اعظم کے حوالے سے روڈ سائیکلنگ ریس منعقد کروانے کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور اس سلسلہ تمام صوبوں سمیت ریجنل ایسوسی ایشنوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں، ریس کے مقابلے پشاور، لاہور، کراچی، کوئٹہ، اسلام آباد سمیت آزادجموں و کشمیر اور گلگت ہونگے، انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے تعاون سے یوم قائد اعظم کے حوالے روڈ سائیکلنگ ریس 24 دسمبر کو ناردرن بائی پاس، پشاور پر ہوگی اور ریس میں تمام ڈویڑنوں اور کلبوں کے کھلاڑی حصہ لیں گے یہ اوپن ریس ہوگی افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ میاں شفیق الرحمن مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ اختتامی تقریب میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرے گے۔