نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم ترنگا پہنچ گئی

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم ترنگا پہنچ گئی۔قومی سکواڈ بذریعہ بس نیپئر سے ترنگا پہنچا پاکستان شاہینز میں شامل ٹیسٹ کرکٹرز بھی وانگرائے سے بذریعہ ہملٹن ترنگا پہنچ گئے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے ماؤنٹ منگنوئی میں شروع ہوگا۔ پاکستان شاہینز کے ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل کھلاڑی ترنگا سے ہملٹن کے لیے روانہ ہوگئے۔ کرکٹرز کچھ دیر بعد ہملٹن میں موجود پاکستان شاہینز کے سکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔ پاکستان شاہینز کو اپنا پہلا ٹی ٹونٹی میچ 27 دسمبر کو ناردرن نائٹس کے خلاف ہملٹن میں کھیلنا ہے۔ محمد حفیظ اور عماد وسیم قومی سکواڈ سے الگ ہوگئے۔ دونوں کھلاڑی ٹی ٹونٹی سکواڈ کا حصہ تھے۔ عماد وسیم بگ بیش لیگ کھیلنے آج آسٹریلیا جبکہ محمد حفیظ کل آکلینڈ سے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے