کرسمس کا تہوار دنیامیں امن کا پیغام ہے: چوہدری سرور

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)کرسمس کا تہوار دنیامیں امن کا پیغام ہے حضرت مسیح علیہ اسلام کی تعلیمات قبولیت، انسانوں سے پیار کا مظہر ہیں تمام مسیحی برادری کو دل کی گہرائیوں سے ولادت المسیح مبارک ہو،اان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب چوہدری سرور نے مارڈیرٹر پریسبٹرین چرچ آف پاکستان پادری جاوید گل کی سربراہی میں ملنے والے مسیحی مذہبی و رہنمائوں پروفیسر شہزاد لارنس ممبر ڈسٹرکٹ بین المذاہب امن کمیٹی ، مارڈیرٹر ،پروفیسر ڈاکٹر مقصود کامل ، وائس مارڈیرٹر ایلڈر ایوب غلام،جنرل سیکرٹری پادری شیراز شریف عالم ودیگر پر مشتمل وفد سے خصوصی ملاقات میں کیا۔