سراج الحق کا گوجرانوالہ آمد پر فقید المثا ل استقبا ل کر ینگے:بشار ت صدیقی

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ضلعی صدر جے آئی یو تھ بشار ت علی صدیقی نے کہا ہے 25دسمبر کو سراج الحق کا گوجرانوالہ آمد پر ہزا روں نو جوان فقید المثا ل استقبا ل کر ینگے ۔موجو دہ حکو مت بری طرح نا کا م ہو چکی ہے ، یہ حکو مت نا اہل لو گو ں کا ٹو لہ ہے جو قوم پر مسلط ہے ، غریب آدمی مہنگا ئی کی چکی میں پس چکا ہے ، لیکن یہ نا اہل حکومت خواب خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں ، 25دسمبر کو جماعت اسلا می کا جلسہ عا م حکومت کی نیندیں اڑا دے گا ، ان خیا لا ت کا اظہا رانہوں نے پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر جنر ل سیکر ٹر ی جے آئی یو تھ طا ہر مکی ، عمران گجر ، فیصل ذکا ، اسد منظو ر ، محمد خا ن کمبو ہ ، ابتسام گل ، غلا م فرید بٹ ، فہد خا ن اور سجا د حسین بٹ بھی مو جو د تھے ۔ انہوں نے کہا جما عت اسلا می ہی ملک کو بحرانوں سے نکا ل سکتی ہے۔