کرونا ،2020 تعلیمی اداروں ،مالکان اور طلبہ و طالبات پر بھاری رہا
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سال 2020 تعلیمی اداروں ،مالکان اور طلبہ و طالبات پر بھاری رہا، کرونا وبا اور لاک ڈائون کے باعث بچے پورے سال میں صرف چند ہفتے ہی سکول کا منہ دیکھ سکے2020 میں دہم کے امتحان کے علاوہ باقی تمام کلاسز کے طلبہ و طالبات کو بغیر امتحان کے اگلی کلاسز میں پرموٹ کردیا گیا تفصیلات کے مطابق کرونا وبا کے باعث لگنے والے لاک ڈائون نے جہاں کاروباری سرگرمیوں کو شدید متاثر کیا تو وہی پر سال 2020 تعلیمی اداروں پر بھی بھاری رہا پاکستان میں کرونا وبا کے باعث 13 مارچ کو تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کرکے تمام امتحانات بھی ملتوری کردیئے گئے تھے اس دوران دہم کے امتحانات مکمل ہونے کے بعد نہم کلاس کے صرف دو پرچے لئے گئے تھے اور تمام تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے چھٹیوں کے دوران سب سے متاثر نجی سکول ہوئے جنہوں نے ایس او پیز کے تحت تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے احتجاج بھی کئے لیکن کامیاب نہ ہوسکے کرونا کی دوسری لہر کے پیش نظر 26 نومبر کو دوبارہ تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے اس سال میٹرک کے علاوہ کسی کلاس کا امتحان نہ ہوسکاجماعت اول تا انٹر تک تمام بچوں کو اگلی کلاسز میں پروموٹ کردیا گیا ۔