ایمن آباد: روڈ کراس کرتے مزدا کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
ایمن آباد (نامہ نگار) ایمن آباد انڈر پاس کے قریب روڈ کراس کرتے طیب خان مزاد کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا ۔ تفصیل کے مطابق انڈر پاس کے قریب روڈ کراس کرتے ہوئے طیب خان جوکہ صد الدین موڑ ایمن آباد کا رہائشی تھا مزدا کی ٹکر سے زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔مزدا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔ مقامی پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش لواحقین کے حوالے کردی ۔