سلمان خالد پومی بٹ کے گھر چھاپہ ریاستی غنڈہ گردی ہے :غلام دستگیر خان
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے بزرگ رہنما وسابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان، سینئر نائب صدر سٹی محمد شعیب بٹ، سیکرٹری اطلاعات عامر اکرام بٹ، سینئر رہنما ناصر محمود کھوکھر نے مسلم لیگ ن کے سٹی صدر سلمان خالد پومی بٹ کے گھر ایف آئی کے چھاپہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ریاست مدینہ کے دعویدار حکمرانوں کے دور میں ریاستی غنڈہ گردی نہیں چلنے دیں گے لیگی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے اورچادر چاردیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے سٹی صدر سلمان خالد اور ایم پی اے عمران خالد کے گھر ایف آئی اے کا چھاپہ قابل مذمت اور گھناؤنی حرکت ہے کٹھ پیتلی اور سلیکٹڈ حکومت نوازشریف فوبیا کا شکار ہوچکے ہیں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی گرفتاریاں، مقدمات حکومتی رخصتی کو نہیں روک سکتے پی ڈی ایم کی تحریک سے نااہل و نالائق حکمرانوں کی رخصتی یقینی ہوچکی ہے مسلم لیگ ن سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں حکومتی تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیں گی۔