پیپلز پارٹی سٹی گوجرانوالہ کا اجلاس،پنجاب کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی سٹی گوجرانوالہ کا خصوصی اجلاس سٹی سیکرٹریٹ سیٹلائٹ ٹائون میں زیر صدارت سٹی صدر میاں ودود حسن ڈار منعقد ہوااجلاس میں صدر پیپلز سینٹرل پنجاب قمر زمان کائرہ، جنرل سیکرٹری چوہدری منظور اور سینئر نائب صدر اسلم گل سمیت دیگر پنجاب کی قیادت کی پنجاب میں شاندار تنظیمی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیااس کے علاوہ 27 دسمبر بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش جانے کیلئے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی اجلاس میں جنرل سیکرٹری پی پی پی سٹی خالد حسین باجوہ ،سینئر نائب صدر سٹی مہر محمد اقبال، نائب صدر سکندر اقبال، جوائنٹ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری تیمور ڈار ودیگر نے شرکت کی۔