مہلک وبا کوروناوائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 1723771ہو گئیں ،مصدقہ کیسز کی تعداد7کروڑ 83لاکھ 60ہزار سے تجاوز کر گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں326772ہو گئیں ،کیسز1 کروڑ84لاکھ73ہزار سے بڑھ گئے ۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپر ہے جہاں ہلاکتیں 146145ہو گئیں اورکیسز1کروڑ75ہزار سے تجاوز کر گئے۔ روس میں 51351افراد لقمہ اجل بن گئے ،متاثرین کی تعداد 28لاکھ77ہزار ہو گئی ۔برازیل میں187322افراد موت کی آغوش میں چلے گئے ، کیسز72لاکھ64ہزار ہو گئے ۔فرانس میں اموات 60900ہو گئیں جبکہ کیسز24لاکھ79سے بڑھ گئے ۔ترکی میں کورونا سے 18351افراد جاں بحق ،متاثرین کی تعداد 20لاکھ43ہزار 704ہو گئی ۔برطانیہ میںہلاکتیں67616ہو گئیں اورکیسز20لاکھ73ہزارہو گئے ۔اٹلی میں اموات69214ہو گئیں اور 19لاکھ 64ہزار سے تجاوز کر گئے ۔دنیا میں کورونا کے 5 کروڑ 45 لاکھ 88 ہزار سے زائد مریض شفایاب ہو چکے اور 2 کروڑ 14 لاکھ 15 ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38