چیف ایگزیکٹو آفیسر گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عتیق الرحمن نے فیلڈ عملہ کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)چیف ایگزیکٹو آفیسر گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عتیق الرحمن نے سینیٹری ورکرز یونین اتحاد، فیلڈ افسران اور صفائی عملہ کے ہمراہ کمشنر دفتر گوجرانوالہ میں اور ایک دوسری تقریب زون 2 گوندالانوالہ روڈ پر نجی شادی ہال میں ہوئی جس میں انہوں نے افسران اور فیلڈ عملہ کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا، انہوں نے کہا صفائی عملہ ایک مقدس زمہ داری ادا کررہے ہیں جس سے شہریوں کو ایک صاف اور صحت مند ماحول میسر آرہا ہے۔